سبطِ نبیؐ کے جیسا کوئی سخی نہیں ہے
جیسے کہیں بھی ثانی مولا علی ؑ نہیں ہے
آغوشِ مصطفی ﷺ سے عفوو کرم سمیٹا
سب لوگ جانتے ہیں کچھ بھی خفی نہیں ہے
تاریخ سے یہ پوچھا اُن سا ذرا بتاؤ
اس نے مجھے بتایا اُن سا کوئی نہیں ہے
جانِ نبیؐ ہی لوگو اپنی بھی زندگی ہیں
یہ ہیں تو زندگی میں کچھ بھی کمی نہیں ہے
افلاک سے زمیں سے آئے صدا مجیدؔ اب
اپنے امام ؑ جیسا کوئی وصی نہیں ہے