شکرِ خدائے بزرگ و برتر
آج مرادیں دل کی بر آئیں
غنچے چٹکے گلشن مہکے
سر پہ گھٹائیں نور کی چھائی
خوب کلام َچھپا َنعتیہ
ہو مقبولِ خدایا اٰمیں
اس کا صلہ اُستادِ مکرم
پائیں بحقِ طَہٰ یٰسیں
طبع کا سن برجستہ لکھ دے
اَحمدِ رَضوی شمس مضامیں
شاعر کا نام :- جمیل الرحمن قادری
کتاب کا نام :- قبائلۂ بخشش