حبیب خدا ہیں حسیں ہیں محمّد

حبیب خدا ہیں حسیں ہیں محمّد

نبی مصطفے ہیں ، امیں ہیں مُحمّد


بَشِیْرٗ ، نذیْرٗ، سِرَاجٗ منیْرٗ

سرَاپا وہ نورِ مبیں ہیں محمد


عَزِیْز ، حَرِ یْصٗ ، رَؤفٗ رَّحْیمٗ

وہ غم خوار امت معیں ہیں محمد


نبی سارے رحمت ہوئے ہیں بلاشک

مگر رحمتِ عَالمیں ہیں محمد


وہی بے کسوں کے ہیں ماویٰ و ملجا

وہی شافع المذنبیں ہیں محمد


سرِ طور موسےٰ ، فلک پر ہیں عیسیٰ

سر عرش مسند نشیں ہیں محمد


صفاتی تجلی سے بے ہوش موسیٰ

مگر ذات حق کے قریں ہیں محمد


حسینان عالم میں ان کی ضیا ہے

خدا کی قسم وہ حسیں ہیں محمد


محمدؔ شفیع خادمِ دین حق ہے

محمد شفیع کے معیں ہیں محمد

شاعر کا نام :- محمد شفیع

دیگر کلام

یہ اکرام ہے مصطفےٰ پر خدا کا

در ِ مصطفےٰ سے پَر ے ہٹنے والو

دیکھتے کیا ہو اہل صفا

قبلہ و کعبہء ایمان رسول عربی

آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ہمارے سر پہ ہے سایہ فگن رحمت محمد کی

یا نبی سلام علیک

السَّلام اے سرورِ دنیا و دیں

حکمِ خدا سے پوری مری بات ہوگئی

حضور! ایسا کوئی انتظام ہو جائے