محفلِ نعت ہوئی محفلِ میلاد ہوئی
دل کی دُنیا ترےؐ اذکار سے آباد ہوئی
جنتی پیڑ پہ اللہ کے صفی نے دیکھی
پہلی تحریر ترےؐ نام سے ایجاد ہوئی
یہ ہنر میرا نہیں تیریؐ عطا ہے مجھ پر
جب کوئی نعت ہوئی دیر تلک داد ہوئی
جب بھی آئی کوئی مشکل کی گھڑی جیون میں
شاہِ کونینؐ کے صدقے مری امداد ہوئی
تیرےؐ انوار سے روشن ہوئے افلاک و زمن
زندگی کفر کی ظلمات سے آزاد ہوئی