مُلّا کی قیل و قال غلط، گفتگو غلط
صُوفی کا وجد و حال غلط ہاو ہُو غلط
یہ ذکر و فکرِ نیم شبی یہ مراقبے
مستانہ وار نعرۂ اَللہ ہُو غلط
باطل ہے اہلِ دانش و حکمت کا ادّعا
ھر فلسفی کی فکر غلط جستجو غلط
بے کیف ہیں قیام و قعود و رکوع سب
زاھد تری نماز غلط ہے، وضو غلط
یہ شعر و نغمہ، حسنِ تخیل یہ فکر و فن
یہ آگہی، یہ عشق، یہ ذوقِ نمو غلط
یہ ہجر، یہ فراق، یہ آشفتگی، یہ درد
یہ قرب، یہ وصال غلط آرزو غلط
وہ سنگِ در جبیں کو میسّر نہ ہو اگر
یہ بزمِ کائنات غلط رنگ و بُو غلط
ای ارجبینِ دل نہ نہادی بہ در گہش
تو رُو بہ قبلہ ای و ترا قبلہ رُو غلط
ای بی خبر زمعنئ لولاک گوش کن
بی شاہد این مشاہدۂ رنگ و بُو غلط
ای سرکشیدۂ درِ خیر الورؐا شنو
از بہرِ تست مژدۂ لا تقنطوا غلط
تا آن بہ حضرتش نہ رسیدی بصدقِ دل
چیزی درست نیست نگویم بہ تُو غلط
شاعر کا نام :- سیّد شاکر القادری چِشتی نِظامی
کتاب کا نام :- چراغ