سارے کا سارا حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے
سارے جہاں کا حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے
سارے جہاں کا حسن ہے طیبہ کے حسن سے
طیبہ کا سارا حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے
خوشبو، بہار ،بلبل و بانگِ ہزار رنگ
کیسا نرالا حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے
اِبلاغ ہے کمال تو اجمال بھی کمال
اعلیٰ سے اعلیٰ حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے
مدحت نگارِ حسنِ شہِ دو جہاں ہو تم
طاہرؔ یہ طرفہ حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے