الطاف پہ اس حضوری کے جان فدا
اک جان یہ کیا میرا ہے ایمان فدا
بے چین تھا جیسے حاضری کے لیے میں
ارمان کیے ہیں پورے ، سلطان! فدا