جو حبِّ محمدؐ میں گرفتار ہوئے
اسلام کی تاریخ کے شہکار ہوئے
انسان تو کیا ان پہ فرشتے بھی فدا
محشر میں شفاعت کے وہ حقدار ہوئے