کونین پڑے ہیں آپؐ کی رحمت پر
ہے سب کا مدار آپؐ کی شفقت پر
کیوں قاسمِ قسمت پہ فدا ہم نہ ہوں
ہے خاص ہی لطف آپؐ کا امّت پر