آئمہ اہل بیت ہیں کتنے عظیم لوگ
دشمن بھی مانتے رہے ان کو کریم لوگ
جن کے وجودِ پاک سے رحمت زمیں پہ ہے
مقصودِ کبریا تو ہیں ایسے رحیم لوگ
جود و سخا کے صبر کے کوہِ عظیم ہیں
اُن کی مثال ہی نہیں ایسے حلیم لوگ
دنیاء ہست و بود کی زینت انہی سے ہے
راضی ہوا ہے جن سے خدا وہ نعیم لو گ
کیو نکر میں ایسے لوگوں کو انسان مان لوں
قاتل ہیں جو حسین ؑ کے وہ ہیں رجیم لوگ
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب