دونوں جہاں میں آپ کا ھے وقار آمنہ

دونوں جہاں میں آپ کا ھے وقار آمنہ

ہے آپ ہی کے  لعل  سے  یہ  بہار  آمنہ


روشن جہان ھوگئے جب گھر میں آپ کے

میرے   نبی   کا   ھو   گیا    اظہار   آمنہ


کیسا نصیب آپ کو رب سے ملا ہے ماں

آنگن میں آئے  نبیوں کے سردار آمنہ


مجھ کو غم جہان  سے  آزاد  کیجئے

دیجئے مجھے حضور کا بس پیار آمنہ


کون و مکاں میں آپ ہی ایسی عظیم ہیں

افضل  ہے سب میں آپ کا ہی  وقار  آمنہ


عابد مقام ابواء پر حاضر ہو پیاری ماں

پھر فیض کی اسے ملے  وہ  بہار  آمنہ

شاعر کا نام :- محمد عابد علی عطاری

دیگر کلام

ترے در کا ہُوں میں منگتا معین الدین اجمیری

اک نظر مجھ پر ڈالو اے میرے داتا پیا

وفا کا  باب  ابد  تک   پڑھا گئے ہیں حسین

جہاں میں مصطفی کے لاڈلےتشریف لے آئے

مرحبا کیا شان کیا انوار ہیں

نصیبا پھر مجھے در پہ بلائیں حضرت عثمان

دلبر میرے دلدار ہی عثمان غنی ہیں

سیدہ   امِ     ایمن     کرم     ہی     کرم

مجھے بغداد کی دیدو اجازت یا شہہ جیلاں

صدقے میں ملتی ھے تیرے ولایت