امام غوث اولیاء کے مقتدا علی علی

امام غوث اولیاء کے مقتدا علی علی

جری شجیع متقی کرم سخا علی علی


حسن حسین کی حسِین یاد مسکرا اٹھی

ہمارے دل کی دھڑکنوں نے جب کہا علی علی


بس ایک لفظ میں چھپی ہیں مرتضٰی کی خصلتیں

حضور شہرِ علم اور با بُہا علی علی


مریضِ رنج و غم کے سر سے ٹل گئے تمام دکھ

مریضِ غم کے دل پہ جب بھی دم کیا علی علی


غدیرِ خم پہ خطبۂ حضور یاد آ گیا

ادا ہوا مری زباں سے بارہا علی علی


دکھائی دیں گی خواب میں نجف کی ساری رونقیں

اگر زباں کی نوک پر سجا لیا علی علی


رگوں میں دوڑنے لگیں قرار کی نشانیاں

کسی نے جب ہمارے کان میں پڑھا علی علی

شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری

کتاب کا نام :- صراطِ حَسّان

دیگر کلام

سرزمینِ باولی فیضان ہی فیضان ہے

خواجہِ خواجگاں رہبرِ رہبراں

میں پیرِ باولی کو بھلا کیسے داد دوں

میں سو جاتا ہوں کر کے گفتگو صدیقِ اکبر کی

بابا ہیں ترے شاہِ عرب سیدہ زینب

لبِ رسول کی دعا حسین تھا حسین ہے

دیارِ خلد میں جاہ و حشم حسین کا ہے

ادنیٰ ہوں میں عظیم سیادت حسینؓ کی

مرکزِ علم و فکر و حقیقت

پائی جس صاحبِ صدق نے خلعتِ اصدق الصادقیں