میری نظر میں ہر گھڑی رہتا ہے جلوہ آپ کا
وہ سدا ہنستا ہوا پُر نور چہرہ آپ کا
کان میں رس گھولتی جس کی حلاوت رات دن
پیا ر میں ڈوبا ہوا میٹھا سا لہجہ آپ کا
عشقِ محبوب خدا میں عمر بیتی آپ کی
اِتّباعِ سنت ِ نبوی ؐ وظیفہ آپ کا
آپ کی ترُبت بھی ہے مر جع خلائق اس لئے
عمر بھر مخلو ق کی خدمت تھا شیوہ آپ کا
فیض یابِ کُل سلاسِل صدقۂ غوثِ جلی
فیض لینا ہر ولی سے تھا وطیرہ آپ کا
بارگاہِ مصطفٰےؐ سے فیض وہ پایا جلیل
ہو رہا ہے کوچہ کوچہ اب بھی چرچا آپ کا
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی