نواسۂ مصطفی، یاشہید کربلا

نواسۂ مصطفی،

یاشہید کربلا


نورِ عین فاطمہ،

یا شہید کربلا


تم ہوآلِ مصطفی،

یاشہید کربلا


اور ابن مرتضیٰ،

یاشہید کربلا


مُتَّقی و پارسا،

یاشہید کربلا


اے شہید باوفا،

یاشہید کربلا


جب بھی تیرا سر جھکا،

یاشہید کربلا


حق کے رُو برو جھکا،

یاشہید کربلا


عاشقوں کا ہو بھلا،

یاشہید کربلا


دشمنوں کا خاتمہ،

یاشہید کربلا


مصطفی کا واسطہ،

یاشہید کربلا


اپنا عشق دو شہا،

یاشہید کربلا


گوسراپا ہوں خطا،

یاشہید کربلا


آپ کا ہوں آپ کا،

یاشہید کربلا


آپ کیجئے دعا،

یاشہید کربلا


بخش دے مجھے خدا،

یاشہید کربلا


کر بلا میں لو بلا،

یاشہید کربلا


روضہ دیکھیں آپ کا،

یاشہید کربلا


در پہ آ گئے گدا،

یاشہید کربلا


دیجئے مد عا،

یاشہید کربلا


دور ہو ہر بلا،

یاشہید کربلا


از طفیل فاطمہ،

یاشہید کربلا

شاعر کا نام :- الیاس عطار قادری

کتاب کا نام :- وسائلِ فِردوس

دیگر کلام

ہر صحابیِ نبی ! جنتی جنتی

صاحب الاتقا، ہیں حسن مجتبیٰ

ہیں پیر پیراں غوثِ پاک

خائف کبریا، ہیں رضا ہیں رضا

راکب دوشِ شہنشاہِ امم