میرے آقاﷺ آؤ کہ مُدت ہوئی ہے
تیری راہ میں اکھیاں بچھاتے بچھاتے
تیری حسرتوں میں تیری چاہتوں میں
بڑے دن ہوئے گھر سجاتے سجاتے
میرے لب پہ مولا نہ کوئی صدا ہے
فقط مجھ نکمے کی یہ ہی دعا ہے
میری سانس نکلے درِ مصطفٰیﷺ پر
غمِ دل نبیﷺ کو سناتے سناتے
قیامت کا منظر بڑا پُر خطر ہے
مگر مصطفیﷺ کا جو دیوانہ ہوگا
وہ پُل سے گذر جائے گا وجد کر کے
نعرہ نبیﷺ کا لگاتے لگاتے
شاعر کا نام :- نامعلوم