رونقِ عالمِ رنگ و بو آپؐ ہی
جلوہ پیرا ئے ہر کاخ و کُو آپؐ ہیں
موج در موج فیضان ہے آپؐ کا
ساحلِ قلزمِ آرزو آپؐ ہیں
آپ ہیں محور و منتہائے نظر
آپ ہیں حاصل ِ گفتگو آپؐ ہیں
منزل ِ زیست ہیں آپ کے نقش ِ پا
جس طرف جائیے روبرو آپؐ ہیں
آپ ہیں حوصلہ مجھ گراں بار کا
مجھ زیاں کار کی آبرو آپؐ ہیں
جن کی سیرت ہے تائبؔ حیات آفریں
وہ خوش اطوارو فرخندہ خو آپؐ ہیں
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب