صلب آدم میں جو پیوند لگائے جاتے

صلب آدم میں جو پیوند لگائے جاتے

آپؐ کے نقش عدم ان میں بھی پائے جاتے


حضرت آدم ؑ کے بھی ہمراہ زمیں پر اترے

مشرقوں مغربوں کی شاہ نشیں پر اترے


لحم تھے آپؐ لہو تھے نہ خبر تھے اس وقت

حق تعالیٰ کے فقط پیش نظر تھے اس وقت


سام بن نو حؑ تھے جب نوح کی کشتی پہ سوار

میرے سرکارؐ بھی تھے سام کی پسلی پہ سوار


جب براہیم پہ نمرود کی یلغار ہوئی

آگ بھی آپ کے صدقے ہی میں گلزار ہوئی


دودھ پینے کو بھی آغوش حلیمہ میں رہے

نئی دنیا کی طرح عہد قدیم میں رہے


بہتریں سب سے ، حسب اور نسب آپؐ کا ہے

انتہائے شرف و فخر، لقب آپ ؐ کا ہے


صلب جس جس کا محمدؐ کی رہائش ٹہرا

روز اول سے وہ شائستہ بخشش ٹہرا


رحمت حق کے گلستاں حسیں میں ہوں گے

والدین آپؐ کے فردوس بریں میں ہوں گے

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

وہ دن بھی تھے کہ سرابوں کا نام

حضورؐ پر ہوئیں اللہ کی رحمتیں صدقے

خمیر حضرت آدم ابھی نہ اٹھا تھا

بقول مائیکل ایچ ہاٹ ، پہلے نمبر کی

مرے سینے میں جب تک دل رہے گا

اشعار

اپنے ہاتھوں ہی پریشان ہے اُمّت تیری

آپ کا شاعر ہُوں مَیں

چلے نہ ایمان اِک قدم بھی

صدفِ نُورِ الہٰی کا گُہر کیا ہوگا