حضورؐ پر ہوئیں اللہ کی رحمتیں صدقے

حضورؐ پر ہوئیں اللہ کی رحمتیں صدقے

پکارا نام سے احمدؐ کے اور محمدؐ کے


رؤف و طحہ و یٰسین کہا رحیم کہا

خدا نے خلق کی رو سے اسے عظیم کہا


کہا وہی ہے معلم کتاب و حکمت کا

لقب اسی کا دیا کبریا نے رحمت کا


ہر ایک سانس میں اس کے شریعت رب ہے

اطاعت شہ بطحا اطاعت رب ہے


خدا کے رحم کا پیکر خدا کے نور کی ذات

خود ایک بولتا قرآن ہے حضورؐ کی ذات

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

میں اپنے آپ کو جب ڈھونڈتا ہوا نکلا

مرے کام آگئی زندگی مجھے

ترے عاشقوں کا ہے عاشق زمانہ

خاک آدم خدا کا نور حضورؐ

وہ دن بھی تھے کہ سرابوں کا نام

خمیر حضرت آدم ابھی نہ اٹھا تھا

بقول مائیکل ایچ ہاٹ ، پہلے نمبر کی

مرے سینے میں جب تک دل رہے گا

صلب آدم میں جو پیوند لگائے جاتے

اشعار