زندگی میرے نبیؐ کی اک جلی تحریر ہے

زندگی میرے نبیؐ کی اک جلی تحریر ہے

خُلق ان کا سر بسر قرآن کی تفسیر ہے


نامِ احمدؐ کی حلاوت سے ہوئی سرشار روح

آپ کے اسمِ گرامی کی عجب تاثیر ہے


گُنبدِ خضرا کو دیکھا بجھ گئی سب تشنگی

شکرِ باری ! یہ ہی میرے خواب کی تعبیر ہے


سینۂ ارضی پہ کوئی جس جگہ غمگین ہو

ہر کسی کے واسطے میرا نبیؐ دلگیر ہے


اہل بیتِ مصطفیٰ ؐ کی شان ہو کیسے بیاں

جن کی عظمت کی گواہی آیۂ تطہیر ہے


ہو کرم صدقہ ردائے حضرتِ زہراؑ کہ جو

دل کا ٹکڑا ہے نبیؐ کے، مادرِ شبیرؑ ہے


کب میسر ہے یہ عزّت بادشاہوں کو جلیل

آپ کی دہلیز پر منگتوں کی جو توقیر ہے

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- رختِ بخشش

دیگر کلام

سدا ممنونِ احساں ہوں کہ

خوشا ان کی محبت ہے بسی

جنہیں ان کے در سے اجازت ملی ہے

عصیاں کا بار اٹھائے

خلوت میں کبھی یاد جو آئی ترے در کی

ہے سب سے جُدا سید ابرارؐ کا عالم

ہر ایک مقام پہ اصلِ نشانِ رحمت ہے

ثنائے حبیبِ خدا کر رہا ہوں

بے سہارا ہیں ترے در پہ آئے بیٹھے ہیں

ترے خواب کی راہ تکتی ہیں آنکھیں