منگتوں کو نوازا ہے تونگر کو دیا ہے
ہر فرد کے دامن میں فقط تیری عطا ہے
بھر دے مِرا کاسہ بھی محمدﷺ کے تصدّق
کشکول فقیروں کا سدا تو نے بھرا ہے
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی