پیکرِ عدل و کرم میرے حضورؐ

پیکرِ عدل و کرم میرے حضورؐ

ہیں صداقت کا بھرم میرے حضورؐ


سارے انسانوں کی حرمت آپؐ سے

کس قدر ہیں محترم میرے حضورؐ


آپؐ کی رحمت نے بخشا حوصلہ

ٹل گیا محشر کا غم ، میرے حضورؐ!


کچھ نہیں اِس کے سوا اب میرے پاس

سر ہے خم اور آنکھ نَم میرے حضورؐ


عرصئہِ آفاق کی ہے روشنی

آپؐ کا نقشِ قدم ، میرے حضورؐ!


سارے عالم نے یہ فیضیؔ کہہ دیا

عظمت لوح و قلم میرے حضورؐ