حمتِ نورِ خدا میرے نبیؐ

رحمتِ نورِ خدا میرے نبیؐ کی ذات ہے

شمعِ وحدت کی ضیا میرے نبیؐ کی ذات ہے


کون سے لفظوں میں اب تعریف اُن ؐکی ہو سکے

مصطفی ؐ اور مجتبیٰ ؐ میرے نبیؐ کی ذات ہے


بے بسی اور بے کسی کے ہر بھیا نک موڑ پر

مِیرا ہر پَل آسرا میرے نبیؐ کی ذات ہے


ذاتِ باری جن کی ذاتِ پاک پر بھیجے درود

وہ حبیبِ کبریا میرے نبیؐ کی ذات ہے


کوئی بھی خالی درِ اقدس سے فیضیؔ کب گیا

منبعِ جُود و سخا میرے نبیؐ کی ذات ہے