رُخِ زیبا کی تلاوت کر لوں

رُخِ زیبا کی تلاوت کر لوں

کاش میں اُن کی زیارت کر لوں


اس عطا پر میں قناعت کرلوں

ٹوٹ کر اُن سے محبت کر لوں


اے خدا کردے یہ خواہش پوری

میں مدینہ میں سکونت کر لوں


سبز گنبد کے میں دیکھوں جلوے

اپنی ہر سانس کو جنت کر لوں


اپنی عقبیٰ کو سجا لوں فیضیؔ

اپنے آقاؐ کی اطاعت کر لوں