کرم کی روئیداد آپ ہیں

کرم کی روئیداد آپ ہیں

حضور زندہ باد آپ ہیں


مجھے قضا کا کوئی ڈر نہیں

اگر قضا کے بعد آپ ہیں


برائے عشق ہم ہیں ناصحو !

برائے اجتہاد آپ ہیں


نہ کیوں مطافِ خلد ہو یہ دل

جو دل کی جائیداد آپ ہیں


اے آرزوئے حُسنِ کائنات

دلِ حزیں کی یاد آپ ہیں


اے بوسہ گاہِ رونقِ ارم

نگاہ کی مراد آپ ہیں


اے کعبہِ تبسمِ جہاں

کرے جو دل کو شاد، آپ ہیں