رحمن ہے رحیم ہے سب سے عظیم ہے

رحمن ہے رحیم ہے سب سے عظیم ہے

ہم ہیں گنہگارتْو رب کریم ہے


تو خالق دوجہاں ہے تو پروردگار ہے

رحمت کی تیری حد ہے نہ کوئی شمار ہے


بگڑی بنا ہماری تیرے در پہ آئے ہیں

طوفاں حسرتوں کا دل میں چھپائے ہیں


ہر سمت تیرا نور ہے تیرا کمال ہے

ہر سمت تیرا جلوہ ہے تیرا جلال ہے