جب کل بھی رحمت اُن کی تھی
سو آج بھی رحمت اُن کی ہے
جب کل بھی جنت ان کی تھی
سو آج بھی جنت اُن کی ہے
ہم بھی تھے سمجھتے شانِ علی
اور وہ بھی سمجھتے تھے اس کو
آبا تھے مرے اُن کے غلام
سو آج بھی خدمت اُن کی ہے
ہے اپنی زباں پہ حمد و ثنا
اور پاک رسول کی باتیں تھیں
کل بھی بس نعتیں اُن ؐ کی تھیں
اور آج بھی مدحت اُنؐ کی ہے
ہاں دین نبیؐ کو اپنایا
اک دن تھا میرے پُرکھوں نے
بس اس سے محبت اُن کی تھی
ہم میں محبت اُن کی ہے
یہ حُبِّ نبیؐ قرآنِ نبی
جب آلِ نبیؐ سے ہم کو ملا
سب جنت جنت کہتے ہیں
یہ بھی تو عنا یت اُن ؐ کی ہے