میرے سخن کی ابتدا اور انتہا حسینؑ
دیکھو تو حرف حر ف میں ہے جھانکتا حسینؑ
نعتیں لکھیں تو ان میں بھی ذکر آپ کا رہا
مانگی اگر دُعائیں تو حرفِ دُعا حسین ؑ
باتیں ضمیر کی تھیں جو پوچھا کہ ہے وہ کیا
کچھ بھی کہا نہ سوچ نے میں نے کہا حسین ؑ
میرے نبیؐ کی آنکھ کا تارا حسینؑ ہے
قلبِ رسولؐ پاک کا ہر راستہ حسین ؑ
کیسے کسی امیرکی میں پیروی کروں
اولاد کا مری ہے فقط رہنما حسینؑ
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب