موسیٰ کلیمِ وقت تھا محبوبِ خاص و عام
قائم تھا اس کا بھی یدِ بیضا سے احترام
ہاں اک عصا بھی تھا جو بنا تیغِ بے نیام
لیکن جو نور طور پہ اس سے تھا ہم کلام
وہ نورِ پنجتن تھا ‘ رہِ مستقیم تھا
شبیر اس کا پانچواں جزوِ عظیم تھا
شاعر کا نام :- محسن نقوی
کتاب کا نام :- حق ایلیا