سلام اُن کے نام پر نبیؐ کے نورِ عین ہیں
سلام اُن کی ذات پر نبیؐ کے جو حسین ؑ ہیں
تڑپتی آس کو ملا سکوں نبیؐ کے لال سے
نبیؐ کے دیں کی زندگی نبیؐ کے دل کا چین ہیں
زمین شہر مصطفیؐ سے خاکِ کربلا تلک
جھکی جبیں زمین پر امامِ قبلتین ہیں
علی کے پیارے لاڈلے سلام کر بلا کرے
مرے حضورؐ آپ تو نصیب مشرقین ہیں
یہ لالی آسمان کو ملی ہے جن کے خون سے
سلام جانِ فاطمہؑ جو جان و دل کے بین ہیں
مجیدؔ اس دیار سے دیارِ کربلا بھلا
ترے حضورؐ کے وہاں پہ دل جگر چین ہیں