سندھ کا باغِ جناں ہیں حضرتِ عبد اللطیف
آفتابِ گُل فشاں ہیں حضرت ِ عبد اللطیف
اہلِ دل کے واسطے اہل نظر کے واسطے
جلوہ گاہِ عارفاں ہیں حضرتِ عبد اللطیف
کیوں نہ روشن ہو زمینِ سندھ تاروں کی طرح
اس زمیں کے آسماں ہیں حضرتِ عبد اللطیف
ذرّہ ذرّہ بھٹ کا گویا ہے لطافت درکنار
لطف کے وہ رازداں ہیں حضرتِ عبداللطیف
اس زمیں پہ کیوں نہ اترائے اے محمد کی ثنا
اس کے پہلے نعت خواں ہیں حضرتِ عبداللطیف
کیا کہے وقتِ زیارت کوئی اپنے دل کی بات
بے زبانوں کی زباں ہیں حضرتِ عبد اللطیف
آلِ اطہر کی مسلسل طاہریت سے صبیحؔ
مظہرِ قدوسیاں ہیں حضرتِ عبد اللطیف