بتایا آپؐ کے ہر مقتدی رسول نے ہے

بتایا آپؐ کے ہر مقتدی رسول نے ہے

’’نبوّتوں کو شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے‘‘


حضورِ پاکؐ کے اکرام کا ہے یہ خاصہ

کرم حضورؐ کا دنیا میں خاص و عام پہ ہے


خدا نے خلد سے افضل بنا دیا اِس کو

یہ اِک مہک کہ جو شایان اُس گلاب کے ہے


ہیں جس کی رحمتیں حد و شمار سے باہر

ہماری نسبت اسی بحرِ بے کنار سے ہے


مدینہ پاک کا رستہ مجھے بتا زاہد!

مجھے کیوں خلد و ارم کے بتاتا راستے ہے


اسی نے سرورِ دیںؐ کی ہے بات پوری کی

لُٹایا جس نے سبھی کچھ خدا کے واسطے ہے