بیاں آقا کی مدحت ہو رہی ہے

بیاں آقا کی مدحت ہو رہی ہے

یہ محفل خوب صورت ہو رہی ہے


گناہوں پر ندامت تو ہے لیکن

محمد کی عنایت ہو رہی ہے


وہ میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں

نگاہوں کی تلاوت ہو رہی ہے


سجائے بیٹھے ہیں نعتوں کی محفل

میرے آقا کی رحمت ہو رہی ہے


نبی کے نام کا مانگت ہوں جب سے

عنایت پر عنایت ہو رہی ہے


درودوں کی جہاں سجتی ہے محفل

وہاں دن رات برکت ہو رہی ہے


نظر کے سامنے ہے سبز گنبد

بڑی اچھی عبادت ہو رہی ہے


نبی کی نعت کے صدقے میں میری

زمانے بھر میں عزت ہو رہی ہے


نیازی وہ بڑے اچھے ہیں جن کو

محمد کی زیارت ہو رہی ہے