درِ نبیؐ پہ بٹ رہی ہیں صبح و شام رفعتیں
درِ نبیؐ سے پائے گا ہر اک غلام رفعتیں
جسے بھی چاہیں جتنی چاہیں رفعتیں عطا کریں
عطا ہوئیں خدا سے آپؐ کو تمام رفعتیں
سفر ہو سوئے مصطفیٰؐ اگر کبھی نصیب سے
مسافروں کو مل رہی ہیں گام گام رفعتیں
جو جس قدر قریب ہے وہ اس قدر رفیع ہے
نبیؐ کی جلوہ گاہ کے قریب عام رفعتیں
مرے حضورؐ دو جہاں میں کس قدر رفیع ہیں
مرے نبیؐ کے ہر غلام کا مقام رفعتیں