دھرم کرم سے کئی گنا ہے بڑھ کر پریم کا مرم(

دھرم کرم سے کئی گنا ہے بڑھ کر پریم کا مرم( ۱)

پریم بنا سب شونیہ(۲) ہے جگ میں نررتھ(۳) دھرم اور کرم


نررتھ دھرم اور کرم، امانُش(۴) ہے وہ مانو(۵)

پریم بنا دل دھڑکے جس کا وہ ہے دانو(۶)


ایشور سے جو پریم نہیں تو ویرتھ (۷) ہے جیون

پیار رسول کا ہو جس میں وہ ہی سچا من


پریم جو ہوگا دل میں اچھے کرم کرو گے

پریم کی پونجی پاس ہے دھرمانند(۸) بنو گے


پریم کی سرشٹی(۹) بڑی نرالی سمجھ نہ آوے

پریم رہِت(۱۰) مانَو جیون سکھ کبھی نہ پاوے


پریم تو دھرم کا مول منتر(۱۱) ہے، یہ اپناؤ

پا کر دھرم اور کرم کی کنجی خوش ہو جاؤ


قبر میں بھی جو تین پرشن(۱۲) پوچھے جائیں گے

وہ بھی دھرم کرم اور پریم پہ ہی آئیں گے


رب ہے کون تمھارا، کیا ہے دھرم بکھانو(۱۳)

کون ہیں یہ مہا پرش ذرا ان کو پہچانو


ایشور پریہ(۱۴) مہامت(۱۵) کی چھبی(۱۶) بڑی سہانی

موکش اسے ہی ملے گا جس نے چھبی پہچانی


پہلے دو پرشنوں کا اتّر کام نہ آئے

انتم پرشن کا اترا ہی سوبھاگیہ جگائے


پہلے دو پرشنوں میں نہت(۱۷) ہے دھرم کرم کی بات

انتم پرشن کے انتر گت(۱۸) ہے پریم مرم سوغات


کوئی ادھورا کلمہ پڑھ کر مسلم نہیں کہائے

دھرم کو نامِ محمد کا نظمی پری پورن(۱۹) کرائے


نامِ محمد پریم بھاؤ(۲۰) سے اوت پروت(۲۱) ہے

سچ تو یہ ہے سرشٹی (۲۲) کا اتپّتی سروت (۲۳) ہے


آدر (۲۴) پر شنسا (۲۵) ستیہ کرم (۲۶) کا ارتھ (۲۷) ہے اس میں

سارے جگ کی چاہت کا سامرتھ(۲۸) ہے اس میں


سچے من کی پری بھاشا (۲۹) نظمی جی سننا

دھرم کرم اور پریم میں تم بس پریم ہی چننا


(۱)راز ، ماہت ۔ (۲) صفر ۔ (۳) بے معنی ۔ (۴) حیوان ۔ (۵) انسان ۔

(۶) درندہ ۔ (۷) بے کار ۔ (۸) سچے عقیدے والے ۔ (۹) دنیا ۔ (۱۰) محبت سے خالی ۔ (۱۱) اصل حقیقت۔ (۱۲) سوال ۔ (۱۳) بتاؤ۔ (۱۴) محبوب خدا ۔ (۱۵) محمد ﷺ۔


(۱۶) شبیہ ۔ (۱۷) پوشیدہ ۔ (۱۸) ماتحت ۔ (۱۹) تکمیل ۔ (۲۰) جذبہ عشق ۔ (۲۱) لبریز ۔ (۲۲) دنیا ۔ (۲۳) سر چشمہ تخلیق ۔ (۲۴) عزت ۔ (۲۵) تعریف و توصیف ۔ (۲۶) راست بازی ۔ (۲۷) مفہوم ۔ (۲۸) صلاحیت ، گنجائش ۔ (۲۹) تعریف ۔