حبیبؐ تیرےؐ لیے حسنِ لامکانی ہے
کلیم کے لیے پیغامِ لن ترانی ہے
ہے کیسی شان تریؐ بوریا نشیں شاہاؐ
جدا سبھی سے تریؐ طرزِ حکمرانی ہے
کبھی تو پیش نظر ہو گا چہرئہ انورؐ
مجھے یقیں ہے وہ ساعت ضرور آنی ہے
حبیبؐ ایک ہی خالق نے ہے کیا تخلیق
حضورؐ آپ کا سایہ نہ کوئی ثانی ہے
ہیں آپؐ قاسم و مختار، کر عطا دیجے
مرے سوال میں طیبہ کا دانہ پانی ہے
تمام عمر کروں گا میں مدحتِ سرکارؐ
بس ایک بات یہ اشفاقؔ دل میں ٹھانی ہے