ہے سب سے جُدا سید ابرارؐ کا عالم

ہے سب سے جُدا سید ابرارؐ کا عالم

لائیں جو تصور میں وہ انوار کا عالم


محمود کے منصب پہ ہوا ان کا تمکّن

ہو کس سے بیاں احمد مختارؐ کا عالم


ہوتا ہے جہاں ان پہ سلاموں کا وظیفہ

اس گھر پہ سدا رہتا ہے انوار کا عالم


قُرآن میں اخلاق حمیدہ کا ہے چرچا

ہو کیسے بیاں سیرت و کردار کا عالم


جب ان کے غلاموں کا مقابل نہیں کوئی

کیا ہوگا بھلا سرور و سردار کا عالم