حضورؐ ہی کے کرم سے بنی ہے بات میری

حضورؐ ہی کے کرم سے بنی ہے بات میری

حضور ؐپر ہو فدا ساری کائنات میری


انہی کی یاد میں رو رو کے دن گزارا ہے

اُنہی کے ذکر سے روشن ہوئی ہے رات میری


حضورؐ ہی کا تصور میری عبادت ہے

حضورؐ کے ہی وسیلے سے ہے نجات میری


درِ حبیبؐ سے ہستی کو مل گیا عنواں

وگرنہ کون ہو ں میں اور کیا ہے ذات میری


نکل رہے ہیں جو یاد ِ رسولؐ میں آنسو

یہی درود میرا ہے یہی صلٰوۃ میری