جاده عشق محمد ﷺ کا تسلسل دیکھو

جاده عشق محمد ﷺ کا تسلسل دیکھو

نہیں اس راہ میں یارو! کوئی منزل کوئی سنگ


آسماں گنبد خضری سے فرو تر نکلا

یہ حقیقت ہے، نہیں کوئی نظر کا نیرنگ


غیب بھی اُن کے کرم سے مری نظروں پر کھلا

میں نے دیکھی ہے مدینے میں بہشت صد رنگ


آپ کے نام میں ہر لفظ کا مفہوم ملے

میرے سرکار میں ہر دور کی زندہ فرہنگ


میں نے تسنیم میں کوثر کو ملایا کشفی

آج میرے لئے ہر جامہ مستی ہوا تنگ