جہاں میں ہیں آئے نبی اللہ اللہ

جہاں میں ہیں آئے نبی اللہ اللہ

ملی ہے نئی زندگی اللہ اللہ


وہ نورِ خدا مصطفی آگئے ہیں

ہوئی ہر طرف روشنی اللہ اللہ


چراغاں ہے گھر گھر میں آمد پہ ان کی

سجی آج ہر ہر گلی اللہ اللہ


معطر ہوا ہے معنبر فضا ہے

گھڑی آئی میلاد کی اللہ اللہ


وہ آئے تو ہر سو بہار آگئی ہے

معطر ہوئی ہر کلی اللہ اللہ


جدھر سے گزرتے گئے میرے آقا

ہوا رحمتوں کی چلی اللہ اللہ


سماں کس قدر کیف آور ہے آصف

ہے نکھری ہوئی چاندنی اللہ اللہ