جلوہ حق کی بات ہوتی ہے
سامنے جب وہ ذات ہوتی ہے
جب نگہ التفات ہوتی ہے
مہرباں کائنات ہوتی ہے
ان کے کوچے میں مرنے والوں کی
کتنی اچھی برات ہوتی ہے
ایسا لگتا ہے دن نکل آیا
جب مدینے میں رات ہوتی ہے
تری گلیوں کا ذکر ہوتا ہے
جب بھی جنت کی بات ہوتی ہے
دو جہاں کے گداؤں کی قسمت
کملی والے کی بات ہوتی ہے
جن پہ ہو جائے مصطفیٰ کا کرم
ذات حق ان کے ساتھ ہوتی ہے
کیوں نیازی کسی کی بات کروں
اپنی اپنی برات ہوتی ہے