جس میں ذکرِ رسولﷺ ہوتا ہے
بس وہ لمحہ قبول ہوتا ہے
جب بھی اُن پر درود پڑھتے ہیں
رحمتوں کا نزول ہوتا ہے
دشتِ طیبہ ہے جنّتِ ارضی
خار بھی اِس کا پھول ہوتا ہے
اُن کے در سے جو دُور رہتے ہیں
اُن کا جینا فضول ہوتا ہے