جو واسطہ نبیﷺ کا دے کر صدا نہ دے گا
اُس کو قسم خُدا کی ہرگز خُدا نہ دے گا
پروردگار تُجھ کو ہر گز شفا نہ دے گا
میرے نبیﷺ کا جب تک تو واسطہ نہ دے گا
جو ہے رضا نبی ﷺ کی وہ رضا خُدا کی
جس کو نبی ﷺ نہ دیں گے اُس کو خُدا نہ دے گا
ہم ہیں غلام سب ہی درِ مصطفیٰﷺ کے
کہ تو مانگ ایک کوڑی تجھ کو خزانہ دے گا
کوئی حکیم تُجھ کو ایسی دوا نہ دے گا
میرے نبیﷺ کا جب تک تو واسطہ نہ دے گا
رستہ نبی ﷺ کے در کا مرشد سے پوچھ جا کر
ان کے بغیر تُجھ کو کوئی پتہ نہ دے گا
ان کے گھرانے والے سب ہیں علیم آقا
جو کچھ کہے گا تجھ کو سیّد گھرانہ دے گا