کرم کی اِک نظر ہو جانِ عالم یارسول اللہؐ
تِری اُمّت پہ ہے افتاد پیہم یارسول اللہؐ
بنا یا تھا تمھارے نام سے جو آشیاں ہم نے
ؐ گری ہے اِس پہ ہو کے برق برہم یارسول اللہ
بڑے دم خم سے آزادی کی صبحِ نو کور دیکھا تھا
ؐ سِتم ہے دم رہا اس میں نہ اب خم یا رسول اللہ
غم دُنیا ، غمِ عقبیٰ ، غمِ ارضِ وطن ہم کو
ؐ جو ہم سے کٹ گئے اِن کا بھی ہے غم یا رسول اللہ
ہمارے سامنے بکھرے ہیں دانے ایک تسبیح کے
ؐ بکھرتا ہے کوئی شیرازہ یوں کم یارسول اللہ
!کرم ہو ارض پاکستان پہ یا رحمتِ عالمؐ
ؐ سلامی دے رہا ہے سبز پرچم یا رسول اللہ
سفینہ آپ کی اُمّت کا گرد ابِ بلا میں ہے
ؐ نہ مونس ہے نہ کوئی اور ہمدم یا رسول اللہ
مبارک ہو وطن والوں کو میلاد النّبیؐ کا دن
ؐ صلوٰۃٌ دائمٌ بارک وسلّم یا رسول اللہ
گدائے حُسن تو من کمتریں واصِف علی واصِف
ؐ کرم کر دی کہ بندہ بے قرارم یا رسول اللہ