کیا پوچھتے ہو عزّت و عظمت رسُولؐ کی

کیا پوچھتے ہو عزّت و عظمت رسُولؐ کی

دونوں جہان پر ہَے حکومت رسُولؐ کی


سچ ہَے عمل ہی قبر کا سَرمایہ ہیں مَگر

افضل ہَے ہر عمل سے محبت رسُولؐ کی


ظاہر ہَے صاف صاف اطیعوا الرّسول سے

محبوب ہَے خدا کو اطاعت رسولؐ کی


یکساں کرم ہَے اُن کا فقیر و امیر پر

اپنے پرائے سَب پہ ہے شفقت رسولؐ کی


اعظم ہم عاصیوں کی شفاعت کے واسطے

کِس درجہ بیقرار ہَے رحمت رسولؐ کی