کس قدر سرکار کی ہے پیاری پیاری گفتگو
عرش پہ رب نے بُلا کے آپ سے کی گفتگو
چاہے دشمن جان کا تھا ہو گیا وہ آپ کا
جس نے آقا آپ کی اک بار سن لی گفتگو
اُس گھڑی بارانِ رحمت کی جھڑی محسوس کی
جب کسی نے آپ کی رحمت کی چھیڑی گفتگو
سوچتا ہوں کس قدر ہو گا وہ منظر دلنشیں
جب صحابہ سن رہے ہوتے تھے ان کی گفتگو
میں ریاض الجنۃ میںہوتا جو آصف اک حجر
ناز کرتا جب بھی سنتا ان کی میٹھی گفتگو