کیا مقدر حسین ہمارا ہے
مصطفیٰ کا ہمیں سہارا ہے
جو شہ دین سے پیار کرتا ہے
حق تعالیٰ کو وہی پیارا ہے
دشمن جاں کو بھی دُعائیں دیں
کتنا اچھا نبی ہمارا ہے
بہر امداد آگئے آقا
میں نے مشکل میں جب پکارا ہے
ذرہ ذرہ نبی کی گلیوں کا
کوئی چاند اور کوئی تارا ہے