مظہرِ ذوالجلال میرے حضورؐ
آپ اپنی مثال میرے حضورؐ
ذرّے ذرّے میں کائنات کے ہے
جن کا عکسِ جمال میرے حضورؐ
فیضِ نور ان کا جاری و ساری
نیّرِ بے زوال میرے حضورؐ
مانتے ہیں عدو بھی جن کے کمال
ہیں وہی باکمال میرے حضورؐ
ہر ادا جن کی ہے خدا کو پسند
ہیں وہی خوش خصال میرے حضورؐ