مدحتِ محبوب میں آیاتِ قرآں کا نزول

مدحتِ محبوب میں آیاتِ قرآں کا نزول

اس سے بڑھ کر اور کیا ہو عظمتِ نعتَِ رسول


حسن مصطفوی سے تابندہ ہے بزمِ کائنات

غازۂِ روئے چمن ہے آپ کے قدموں کی دُھول


حضرتِ حسان بن ثابتؓ ہمارے رہنما

شاعری میں جن کی پنہاں نعت کوئی کے اصول


چاہتا ہے تو اگر دونوں جہاں میں نام ہو

آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ ہر گز نہ بھول


میں تہی دامن ظہوریؔ پیش کیا تحفہ کروں

نذرِ اوصاف نبی ہیں چند یہ شعروں کے پھول