مشکل میں ہیں نبیﷺ جی ہم پر کرم خُدارا
ہم بے کسوں کا تجھ بن کوئی نہیں سہارا
فتنوں بھری فضا میں اِس دورِ ابتلا میں
چھوڑا ہے جس نے تجھ کو پھرتا ہے مارا مارا
بخشے گا رب اُنہی کو محشر میں دیکھنا تم
میرے نبیﷺ کا ہوگا جن کی طرف اشارا
شاہوں کی شان و شوکت ان کی نظر میں کیا ہے
ٹکڑوں پہ تیرے جن کا دن رات ہے گزارا
دربار مصطفیٰﷺ سے آیا ہمیں بُلاوا
اپنا جلیل چمکا یوں بخت کا ستارا