نگاہ مصطفیٰﷺ کی جدھر ہو رہی ہے
اُدھر ہی خُدا کی نظر ہو رہی ہے
وہ خاطرمیں لاتے نہیں بادشاہی
تیرے در پہ جن کی بسر ہو رہی ہے
تصور میں لمحات لا کر تو دیکھو
بلالی اذاں سے سحر ہو رہی ہے
ثناخوانی ِ مصطفیٰﷺ کی بدولت
ثناخوان تیری قدر ہورہی ہے
تڑپتے ہوئے جو سکوں مل رہا ہے
تڑپنے کی اُن کو خبر ہو رہی ہے
عجب درد ہے یہ جدائی کا افضل
بچھڑتے ہوئے آنکھ تر ہو رہی ہے